بنگلہ دیش، ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال میں آتشزدگی سے 3افرادہلاک
ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال میں کووڈ۔ 19 مریضوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 مریض جھلس کر ہلاک ہوگئے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈائریکٹر نجم الحق نے میڈیا کو بتایا کہ 14 مریض اس یونٹ میں زیر علاج تھے جن میں 3 مریض آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ باقی مریضوں کو آئی سی یو یونٹ میں منتقل کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باقی مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


