بلوچستان حکومت نو جوانوں کو صحت ماندانہ سر گرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اقدام اٹھارہی ہیں،عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ:صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہیں، 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر آل پاکستان چیف منسٹر ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جارہا ہے جس میں 13ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہیں اس بابت کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آل پاکستان چیف منسٹر ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جارہا ہے جس میں 13ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور کل 23میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2اپریل کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کا مقصد دوبارہ قومی کھیل ہاکی کو زندہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے محکمہ کھیل نے گوادر میں نیشنل گیمز منعقد کروائے اور ان کی کوشش ہے کہ انٹرکالجز سپورٹس گیموں کا انعقاد کرایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ٹورنامنٹ کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔


