23 مارچ، منیر احمد بادینی، ڈاکٹر لیاقت سنی پناہ بلوچ سمیت کئی افراد کو سرکاری ایوارڈز سے نوازا گیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز) 23 مارچ، منیر احمد بادینی، ڈاکٹر لیاقت سنی پناہ بلوچ سمیت کئی افراد کو سرکاری ایوارڈز سے نوازا گیا، تفصیلات کے مطابق آج پاکستان بھر میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے اس سلسلے میں گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اشخاص دریان خان، محمد یوسف گچکی، حبیب پانیزئی، ڈاکٹر فاروق ایغور، پروفیسر ڈاکٹر شرین خان، غزالہ جمعہ خان، سلیمان خان مہترزئی، پروفیسر صاحبزادہ حمید اللہ اور محمد رفیق شاد کو قومی اعزازات سے نوازے گئے جبکہ ایکسیلینس ایوارڈز پانے والوں میں منیر احمد بادینی، ظفرعلی ظفر، پروفیسر زینب ثنا، محمد نعیم آزاد، پروفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ سیماب، پروفیسر سیال کاکڑ، ڈاکٹر عبدالرحمن براہوی، اسحاق سوز، ڈاکٹر لیاقت تابان، پروفیسر ڈاکٹر خالق، ڈاکٹر فردوس انور، محمد علی اختیار، پناہ بلوچ، ممتاز یوسف، آصف جہانگیر، حبیب الرحمن پانیزئی، امان اللہ ناصر، عارف ضیا، ڈاکٹر عالم عجیب، اے ڈی بلوچ، پروفیسر سلطان الطاف علی، محسن شکیل اور ڈاکٹر منیر رئیسانی شامل ہیں یوم پاکستان 23مارچ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی, چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں