میانمار میں عوامی احتجاج جاری، طلبہ کی بھی فوج مخالف ریلی

ینگون :میانمار میں جمہوریت بحالی کے لیے عوامی احتجاج جاری ہے، داوئی شہر میں یونیورسٹی طلبہ نے ریلی نکالی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ینگون میں مظاہرین نے سرخ غبارے فضا میں چھوڑ کر ملٹری کریک ڈاون کے خلاف احتجاج کیا، سیکورٹی فورسز نے گھروں میں داخل ہو کر لوگوں پر تشدد کیا۔کریک ڈاون میں یکم فروری سے اب تک ڈھائی سو سے زائد مظاہرین ہلاک اور 2600 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں