صدیقہ مسجد کے پیش امام قاری حبیب الرحمان انتقال کر گئے
کوئٹہ،بلوچستان تبلیغی جماعت کے بانی ممتاز علمی وروحانی شخصیت مسلمانان عالم کو ایک امت بنانے کی دھن میں ہر وقت سرگرمِ عمل، داعی کبیر، غم خوارِ امت نمونہ اسلاف عظیم مبلغ حضرت مولانا قاری حبیب الرحمان صاحب دنیا سے رحلت فرماکر. اللہ جل شانہ کے حضور حاضر ہو گئے مرحوم کو آج کانسی قبرستان میں ھزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں علما قبائلی عمائدین مرحوم کے معتقدین اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و ضلعی سینئر نائب امیر مولوی خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مفتی روزی خان قاری مھراللہ مولانا محمد ایوب حافظ مسعوداحمد عبدالغنی شہزاد میر سرفراز شاہوانی حافظ شبیر احمدمدنی حافظ خلیل سارنگزئی حاجی قاسم خان خلجی حافظ مجیب الرحمان ملاخیل نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا قاری حبیب الرحمان رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال سے جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام دینی ومذہبی حلقے افسردہ ہیں