میرٹ اور تعلیم کا جنازہ نکالا جا رہا ہے،سرکار داروں کو مکمل بلڈوزر کیا جا رہا ہے، شیری رحمن
اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرٹ اور تعلیم کا جنازہ نکالا جا رہا ہے، چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت مئی 2022 تک تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی ایما پر کام نہ کرنے پر چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹایا گیا ہے، تباہی سرکار داروں کو مسلسل بلڈوز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی کے قوانین میں ترمیم وزیر اعظم کی منظوری کا منتظر ہے، ترمیم سے ایچ ای سی چیئرمین می مدت ملازم 2 سال کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ترمیم سے ایچ ای سی کی خودمختاری کم کی جا رہی ہے، ہر شعبے کو تباہ کرنے کے بعد اب اعلی تعلیمی نظام کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ اب تعلیم کو بھی آرڈیننس فیکٹری کی نظر کیا گیا ہے، تعلیم کو ایڈہاک بنیاد پر چلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


