حکومت گورننس اورسیاست میں ناکام ہوچکی ہے،حافظ حمداللہ
کوئٹہ:پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت گورننس اورسیاست میں ناکام ہوچکی ہے، موجودہ حکومت ملکی مسائل حل نہیں کرپارہی۔ این ایف سی ایوارڈ کیلئے وزیراعظم کے پاس وقت نہیں، وزیراعظم قومی معاملات پراجلاس نہیں بلاتے۔وزیراعظم صرف ترجمانوں کااجلاس بلاتے ہیں، پی ڈی ایم نہ ہوتی توحکومتی ایوانوں سے آوازیں نہ آتیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاکہ 3سال میں حکومت نے عوام کیلئے کیاکیا؟ این ایف سی ایوارڈ کیلئے وزیراعظم کے پاس وقت نہیں، وزیراعظم قومی معاملات پراجلاس نہیں بلاتے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صرف ترجمانوں کااجلاس بلاتے ہیں، پی ڈی ایم نہ ہوتی توحکومتی ایوانوں سیآوازیں نہ آتیں۔پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ملک پر مسلط نااہل حکمرانوں کے خاتمے کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھے گا یہ تحریک ملک میں عوام کی حقیقی نمائندوں کو صاف وشفاف انتخابات کے ذریعے لانے کی ہے حکمرانوں کے ہر قسم کے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے گا۔


