چینی سٹہ مافیا کے 40 سرکردہ ارکان کے بینک اکاونٹس منجمد
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹہ مافیا کے 40 سرکردہ ارکان کے بینک اکاونٹس منجمد کرتے ہوئے خفیہ اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کردیا۔میڈیا کے مطابق چینی سٹہ مافیا کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی 20 ٹیمیں متحرک ہیں اور چینی سٹہ مافیا کے خفیہ اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سٹہ مافیا کے 40 سرکردہ ارکان کے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے جبکہ 100 سے زائد جعلی اوربے نامی اکاؤنٹس منجمد کئے۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ چینی سٹہ مافیا نے غریب عوام کے ساتھ سنگین ترین مالی فراڈ کیا اور غریب عوام کی جیبوں سے 110 ارب نکال لیے۔یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹیبازی میں ملوث 37 افراد کے آئی ڈی کارڈ بلاک کرا دیئے تھے۔
Load/Hide Comments


