جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں (کل)پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

وانا:جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں (آج)اتوار سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیاگیا،وزیرستان ٹرانسپودٹ یونین نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا،صدرٹرانسپورٹ یونین امان اللہ نے کہا ہے،کہ قومی شاہراہوں اور سڑکیں پبلک پراپرٹی ہے،جس کی حفاظت حکومت کا فرض ہے،لیکن وزیرستان اس فرض کو نبھانے میں حکومت مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے،21 مارچ کو گومل زام روڈ پر سرکاری چیک پوسٹ کے ناک کے نیچے ٹرک کا جلایا جانا اور ڈرائیوروں پر تشدد کرنا اور پھر وہاں سے ملزمان کا باآسانی فرار ہونا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،تحصیل تیارزہ میں خیسور قلعہ کے ساتھ ڈرائی فروٹ سے بھرے ٹرک کو سرکاری روڈ سے ہائی جیک کرنا،اور پھر لوکل بندوں کا ذمہ داری لینا بھی مقامی انتظامیہ کیلئے باعث شرم ہے،وزیرستان ٹرانسپورٹ یونین کے صدر امان اللہ او محمد جان نے کہا،کہ سرکاری شاہراہوں کی حفاظت مقامی انتظامیہ اور پولیس کی زمہ داری ہے،لیکن وہ یہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،سرکاری شاہراہوں سے گاڑیوں کو ہائی جیک کرنا اور آگ لگانے کا مقصد یہ ہے،کہ ٹرانسپورٹرز محفوظ نہیں،جب تک حکومت ہمیں ہماری شاہراہوں کو تحفظ کی ضمانت نہیں دہتی،تب تک پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں