این سی او سی کا شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
اسلام آباد:این سی او سی نے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی۔اتوار کو کورونا صورتحال پر چیف سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا کے پھیلاو پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔این سی او سی نے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا۔این سی او سی نے صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی۔ این سی اوسی کے مطابق صوبے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے سخت انتظامی اقدامات کر۔این سی او سی نے کورونا ویکسینیشن کی رفتار کم پونے پر تحفظات کا اظہار کیا اور بزرگ شہریوں سے کورونا ویکسینیشن کرانے کی اپیل کی۔ این سی اوسی کے مطابق 70 سال سے زائد عمر کے شہری واک ان ویکیسنیشن سے مستفید ہوں، 70 سال تک کے شہریوں کی روٹین کے مطابق ویکسینیشن جاری ہے۔


