ہولی کا تہوار امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے، نور محمد خان دمڑ
کوئٹہ :صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہولی کے تہوار کے موقعے پر اپنے پیغام کہا ہے کہ ہندو برادری اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں رنگوں کا قدیم تہوار ہولی منانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہولی کا تہیوار امن و محبت، امن اور بھائی چارہ ہے کا پیغام ہے,پاکستان اور بلوچستان میں ہندوبرادری سمیت تمام اقلیت کو اپنے مذہبی تہیوار کی مکمل آزادی ہے,ملک دشمن قوتوں کا قوم کو متحدہ ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، حکومت صوبائی درالحکومت سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اپنے عوام کو مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ہوالی کے تہیوار کے حوالے سے جاری کردہ بیان، ائیرپورٹ روڈ پر آل بلوچستان ڈی سی پشین یوم آازادی کوئٹہ پشین سائیکل ریس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب سے خطاب، بی ایم سی اور سٹی ہسپتال کا دورہ کرنے کے موقع پر داخل مریضوں کی عیادت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کے موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں داخل حلقے سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی اس موقع پر ڈپٹی ایم ایس بی ایم سی کوئٹہ بھی ہمراہ تھے صوبائی وزیر نے ڈپٹی ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے اور صفائی وستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا کہ صحت ایک اہم شعبہ ہے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے ہم سب کو کردار اد اکرنا ہوگا صحت مند معاشرے ہماری بقاء کا ضامن ہے اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے ایک نجی سٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اس کے علاوہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سپورٹس معاشرے ککی اصلاح کیلئے بہت ضروری ہے اس لئے حکومت سپورٹس کی فروغ کیلئے صوبے بھر میں بلاامتیاز اقدامات کررہی ہے 23 مارچ یوم آزادی کی مناسبت سے آل بلوچستان سائیکل ریس کے انعقاد پر بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی اور انکی ٹیم کو داد پیش کرتا ہوں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہمیں دشمن قوتوں کا دٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ملک کو آزادی دلانے والوں کی قربانیون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے جھنڈا لہراکر سائیکل ریس کاافتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ پارٹی کے عہدیداران حاجی احسان اللہ خاکسار، علی آغا، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ تھے۔


