تربت میں چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ،

تربت (بیورورپورٹ) تربت میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم حملہ. ایک راہ گیر زخمی. پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے اتوار کی شب دس بجے کے قریب تربت صلالہ بازار شہید ریاض محلہ کراس پر واقع ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے. دھماکے سے ایک راہ گیر طیب ولد برکت کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے. دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں