بلوچستان اسمبلی اجلاس، اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں انوکھااحتجاج حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی نے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کردیا، تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں و فقہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز موخر کرنے اور اپوزیشن ارکان کو پوائنٹ آف آرڈ ر پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابا اور احتجاج کیا گیا اسی دوران حکومت کی جانب سے سرکاری کاروائی کو نمٹایا گیاجس کے بعد حکومتی ارکان ایوان سے باہر چلے گئے جبکہ اپوزیشن ارکان بھی احتجاجا ً ایوان سے چلے گئے جبکہ اجلاس میں باضابطہ شدہ تحریک التواء پر محرک نصراللہ زیرے نے بحث شروع کی تو اسی دوران احکومتی رکن خلیل جارج کی جانب سے کورم کی نشاندہی ہوئی جس پر ایوان میں کورم کی گھنٹیاں بجائی گئیں اورکورم پورا نہ ہونے پر چیئرمین نے اسمبلی اجلاس بدھ 31مارچ کی سہ پہر تک کیلئے ملتوی کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں