افغانستان، مختلف واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں اور بچے سمیت 7 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں بم دھماکوں اور ٹارگنگ کلنگ کے مختلف واقعات میں کرنل سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار اور 3 شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بلخ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور دھماکے میں 3 فوجی اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان عادل شاہ عادل نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم ایک ٹرالی میں نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو
قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں