مند،میڈیکل سٹور میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی
مند(نامہ نگار) مند میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میڈیکل اسٹورمیں بیٹھے شخص کوزخمی کردیا، ذرائع کے مطابق مند سورو بازار میں میڈیکل اسٹورمیں بیٹھے شخص سلمان ولد ہاشم کو مسلح افرادنے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے علاج کیلئے فوری طورپر تربت منتقل کردیاگیا، پولیس اور لیویز انتظامیہ وقوعہ کے بعد غائب ہے، ملزمان آسانی سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Load/Hide Comments


