گوادر کو دارالحکومت کا درجہ دینے کا معاملہ، بلوچستان کو تقسیم کرنے کی ایک اور کوشش ہے، سردار اختر مینگل

کوئٹہ(انتخاب نیوز)گوادر کو دارالحکومت کا درجہ دینے کا معاملہ، بلوچستان کو تقسیم کرنے کی ایک اور کوشش ہے، سردار اختر مینگل، تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سینئر سیاستدان سردار اختر مینگل نے گوادر کو ساؤتھ بلوچستان کا دارالحکومت قرار دینے پر سوشل میڈیا میں بی ایس او کی طرف سے جاری ایک سوشل میڈیا مہم میں حصہ لیتے ہوئے اسے بلوچستا ن کو تقسیم کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات مزید تباہی اور رکاوٹیں پیدا کریں گے انہوں نے کہا کہ ان جیسے اقدامات سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا جبکہ کسی بھی شخص میں توڑی بھی بہت شعور ہو وہ ہمیں تقسیم کرنے کی ایسی مضحکہ خیز کوششوں کو سختی سے مسترد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں