پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا، فواد چوہدری
اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کودیکھا جاسکے گا، ان شااللّٰہ پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا ہے کہ چاند 13 اپریل کو اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق ان شااللہ پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے۔
Load/Hide Comments


