کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 44 ڈگری کو چھو گیا
کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور پارہ 44 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آج بھی بدترین گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اپریل 1947کو کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ شہر میں شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
واضح رہیکہ کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


