ہراسانی پر خودکشی کا معاملہ، خاتون کی ویڈیو بنانے والاملزم گرفتار

وقاص نے خاتون کی ویڈیو بنائی تھی جو بعد میں وائرل کی گئی،
کراچی کے علاقے شاد مان ٹاؤن میں ہراسانی پر خودکشی کرنے والی خاتون کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم وقاص کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق وقاص نے خاتون کی ویڈیو بنائی تھی جو بعد میں وائرل کی گئی، وقاص نے ویڈیو فرحان کو بھیجی جس نے اسے وائرل کیا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم فرحان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار شاہد بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم وقاص اور فرحان اس معاملے کے اہم کردار ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص نے خاتون کی ویڈیو ایک ماہ پہلے اپنی بہن کے گھر پر بنائی تھی جس کے بعد گرفتار ملزم کی بہن سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شاد مان ٹاؤن میں خاتون نے ہراساں کیے جانے پر گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کی تھی جس کے بعد ان کے آڈیو میسجز وائرل ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں