عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، طارق خان مگسی

گنداواہ: صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہود اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے کوشاں ہیں ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کیے ہیں اور مسائل سے بخوبی واقف ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل گنداواہ کے دورہ کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی جھل مگسی کے جنرل سیکرٹری میر اسلم خان مگسی اور سید صفدر علی شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا گیا جس کی تکمیل سے ضلع میں خوشحالی اور ترقی کا دور شروع ہوگا انھوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جارہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہر دور میں عوام کی بے لوث اور بلا امیتاز خدمت کی ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ جبکہ ہمارہ مقصد بلا رنگ و نسل اور بلا امتیاز عوام کی خدمت کرنا ہے انھوں نے مزید کہا کہ مگسی خاندان نے ہمیشہ اور ہردور میں اپنے عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام میں ہماری پذیرائی ہوئی ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تجویز کے مطابق ضلع میں اسکیمات دیں ہیں جبکہ صحت۔تعلیم۔پانی اور دیگرز سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی موثر طور ہر اقدامات اٹھائے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی۔فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے بہتر طور پر اقدامات کر رہے ہیں گنداواہ نوتال روڈ کی تکمیل سے ضلع کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آسکیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں