میانمار فوج نے یو این کی سفیر کو دورے کی اجازت دینے انکار کر دیا

ینگون :میانمار کی فوجی حکومت نے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر کرسٹین شرانر برگنر کو ملک کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کی خصوصی سفیر شرانر برگنر نے اس پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن بات ہے کہ میانمار فوج ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار نہیں حالانکہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی شرانر برگنر اس وقت ایشیا کے دورے پر ہیں۔ وہ تھائی لینڈ کے بعد چین جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں