کورونا وائرس، آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پبلک ٹراسپورٹ بند رہی

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر ہفتہ اور اتوار کے روز پابند ی عائد کی تھی جس پرعملدآمد کرتے ہوئے صوبے میں اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی کوئٹہ سمیت صوبے بھر سے کسی بھی صوبے کے لئے بسیں روانہ نہیں کی گئیں واضح رہے کہ پابند ی کا اطلاق26اپریل کی رات تک جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں