آئی ایم ایف اور عالمی بینک مدد کیلئے مناسب فنڈز رکھتے ہیں، عمران خان

اسلام اباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وبا کی تیسری لہر کا سامنا کر رہاہے، ترقی پذیرملکوں کیلئے فوری طور پر ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے۔ اکنامک اینڈسوشل کونسل فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فورم سیافتتاحی خطاب میرے لیے باعث مسرت ہے، فورم ترقی پذیر ملکوں کی معاشی و سماجی حالت سدھارنے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ترقی پذیرملکوں کیلئے فوری طور پر ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے، کیوں کہ آئی ایم ایف اورعالمی بینک ترقی پذیرملکوں کی مددکیلئے مناسب فنڈزرکھتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے کوروناکیدوران اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی اپنائی، ہم نے ماحولیاتی تبدیلیوں پرقابوپانے کیلئے10ارب درخت لگانیکامنصوبہ شروع کیا، موجودہ چیلنجز بہتر مستقبل کیلئے بہترین موقع ہے، ترقی پذیرملکوں میں کوروناویکسین بنانے کیلئے ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں