خضدار میں ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، مسلم باغ میں نجی کمپنی کی مسافر گاڑی کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت

خضدار:خضدار میں ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، مسلم باغ میں نجی کمپنی کی مسافر گاڑی کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت، گزشتہ شب ٹرانسپورٹرز اور دیگر کاروباری حضرات نے اچر بند میں مقامی ہوٹل کے قریب مسلم باغ واقعہ کے خلاف گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاج کیا۔جن کی قیادت حاجی غلام حسین کرد کررہے تھے، ٹرانسپورٹرز نے مسلم باغ میں نجی کمپنی کی گاڑی کو بلاوجہ جلانے تعصب پھیلانے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ حادثات قدرت کی طرف سے ہوتے ہیں اور بلا تحقیق ایک قبائلی شخصیت کے ایماء پر نجی کمپنی کی گاڑی کو جلا کر آخر کیا پیغام دیا گیا ہے یہ واقعہ افسوسناک ہیں،مذکور ہ قبائلی شخصیت کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکا ہے اب ان کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور مسافر کوچ کی قیمت ان سے لی جائے۔ اچر بند خضدار میں ہونے والے مظاہرے میں ٹرانسپورٹرز ڈرائیورز اور کوچ گاڑیوں کے عملے شریک تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ایسے واقعات کا نوٹس لیکر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور ٹرانسپورٹرز کمپنیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور یہ گاڑیاں پورے صوبے میں پر امن طریقے سے ٹریول کرسکیں مظاہرین نے کہاکہ اگر کوچ کوجلانے اور ایف آئی آر میں نامزد افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پورے صوبے میں احتجاج کریں گے اور شاہراہیں بلاک کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں