نصیر آباد، شوہر نے گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا
ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی،پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود ملزم کجلہ نے فائرنگ کرکے گھریلوناچاکی کی بناء پر اپنی بیوی مسماۃ (ب) کو قتل کردیا واقع کی اطلاع ملتے ہی منگولی پولیس پہنچ کرنعش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


