نوکنڈی : بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،بیس گھنٹے کے بعد بجلی بحال

نوکنڈی:نوکنڈی میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن،روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بیس گھنٹے کے بعد بجلی بحال تفصیلات کے مطابق نوکنڈی دالبندین گرڈ کے درمیان مین ٹرانسمیشن لائن میں بدھ کی شام چار بجے فنی خرابی آنے سے بجلی کی طویل بریک ڈاؤن رہی جس سے پورا شہر تاریکی میں ڈوبی رہی اس دوران گھریلو صارفین کو افطار اور سحری کے اہتمام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری طرف صارفین کو پانی ذخیرہ کرنے،برقی سہولیات سے محروم،لوگوں کے موبائل فونز کے بیٹری ڈاؤن رہے صارفین کو رابطہ کرنے میں دشواریوں کا سامنا رہا دالبندین سے شاہنواز رہیسانی،علی احمد ریکی اور نوکنڈی سے اورنگزیب جمعرات کی علی الصبح دالبندین سے نوکنڈی تک جا بجا میں ٹرانسمیشن لائن کے ہر پول کے چیکنگ کرتے ہوئے دو جگہوں گزن لانڈی اور کوہ سلطان لانڈی میں فنی خرابی کو دور کرکے بجلی بحال کردیا صارفین کا کہنا ہے کہ نوکنڈی کیسیکو میں عملہ دو افراد پہ مشتمل ہے جبکہ نوکنڈی و دالبندین ٹرانسمیشن لائن دو سے زائد کلومیٹر پہ مشتمل ہے لائن کی چیکنگ کیلئے انکے پاس کوئی گاڑی بھی نہیں ہے لائن کی خرابی میں مقامی لوگ رضاکارانہ طور پرکبھی اپنے گاڑی دیتے ہیں اکثر فنی خرابیوں کو بروقت دور نہ ہونے کی صورت میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوکنڈی کیسکو میں مذید عملے کی تعیناتی کرکے گاڑی بھی دی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں