جیکب آباد، شہری گیس کی سہولت سے محروم، نئی پائپ لائن کی تنصیب کا کام تین سال سے مکمل نہ ہو سکا

جیکب آباد: جیکب آباد کے متعدد شہری علاقے گیس کی سہولت سے محروم، نئی گیس کی پائپ لائن کی تنصیب کا کام تین سال میں مکمل نہ ہوا، شہری جدید دور میں سوئی سدرن گیس حکام کی غفلت سے بنیادی سہولت سے محروم، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے متعدد علاقے اس جدید دور میں بھی گیس کی سہولت سے پانچ سالوں سے محروم ہیں، اے ڈی سی کالونی، پھول باغ، فیملی لائین، ڈنگر محلہ سمیت دیگر علاقوں میں نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کا کام تین سالوں سے مکمل نہیں ہو پایا ٹھیکیدار اور سو ئی سدرن گیس کمپنی حکام کی لاپرواہی سے شہری سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں اور ایل پی جی سلنڈر استعما ل کرنے پر مجبور ہیں متاثرہ علاقوں کے مکینوں محمد رضا، اعجاز علی، بہادر، مجید اور دیگر نے سوئی گیس حکام اور ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس حکام کو کئی بار شکایات کیں لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی گیس پائپ لائن کا کام مکمل نہیں کیا جان بوجھ کر تاخیری حربے اختیار کئے جا رہے ہیں متاثرہ علاقوں میں گیس حکام کی ملی بھگت سے بااثر افراد کو دور دراز سے گیس کی خصوصی لائن دی گئی ہے جبکہ عام شہریوں کو نظر انداز کیا گیا ہے بھاری رشوت کے عیو ض سوئی گیس حکام نے غیر قانونی طریقے سے گیس کے کنکشن دئے ہیں، سوئی گیس عملہ خود گیس چوری میں ملوث ہے وزیر آئل اینڈ گیس، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی نوٹس لیکر گیس چوری میں ملوث عملے کے خلاف کاروائی کریں اور گیس سے محروم علاقوں میں جلد گیس کی فراہمی شروع کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں