بلوچستان میں آن لائن نفسیاتی کونسلنگ کا اعلان
کوئٹہ، بلوچستان سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن کے صدر بہرام لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن آج سے رضاکارانہ طور پر فری آن لائن کونسلنگ خدمات کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہے جس کے تحت شہری گھر بیٹھے صبح 9سے رات 1بجے تک ماہر نفسیات سے اپنے نفسیاتی مسائل پر آگاہی لے سکیں گے یہ بات انہوں نے اتوار کو طارق عزیز کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں رہنے کی وجہ سے مرد، خواتین، بچے، جوان،بوڑھے ہر طرح سے مسائل کا شکار ہورہے ہیں اس سلسلے میں بلوچستان سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن آج سے رضاکارانہ طور پر فری آن لائن کونسلنگ خدمات کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہے جس کے تحت شہری گھر بیٹھے صبح 9سے رات 1بجے تک ماہر نفسیات سے اپنے نفسیاتی مسائل پر آگاہی لے سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کونسلنگ کے لئے ماہرین کا پینل تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت صبح نو سے گیارہ بجے تک منیر احمد (03415797775)، صبح 11بجے سے ایک بجے تک عبدالرزاق بلوچ(03337871167)،دوپہر ایک سے تین بجے تک سکندر علی(03482346070)،سہ پہر تین سے شام پانچ بجے تک سجاد جان(03318384931 03)، شام پانچ سے سات بجے تک ماہم مبین(03482629445)، شام سات سے نو بجے تک محمد رسول(03013731494)، رات نو سے گیارہ بجے تک طارق عزیز (03337908543)،رات گیا رہ سے ایک بجے تک میر بہرام لہڑی(03337919025) تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یا کوئی اور ادارہ ہماری مدد کرنا چاہتا ہے تو ہماری ایسوسی ایشن کے پاس ایک مکمل اور جامع پلان موجود جس پر عمل درآمد کرکے ہم اپنی عوام کی خدمت کرسکتے ہیں۔