ترقی میں پختہ سڑکیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، نور محمد خان دمڑ
کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای اور واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہر علاقے کی ترقی میں پختہ سڑکیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے منتخب ہونے کے بعد حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی،زیارت کے اہم قومی شاہراہوں کا کی تعمیر کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت سے اربوں روپے منظور کرائے ہے ہرنائی سبی ریلوے لائن کی بحالی کاکام 95 فیصد مکمل ہوچکا ہے بقایہ کام سیکورٹی ایشو کے باعث التواء کا شکار ہے جوکہ وہ بھی جلد ہوکر ہرنائی سبی ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدرفت جلد بحال ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کا دورہ کرنے کے دوران مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ، زیارت کوئٹہ، زیارت سنجاوی، ہرنائی سنجاوی سڑکوں کو نیشنل ہائی ویز کے زیرنگرانی تعمیر کرنے کیلئے مذکورہ سڑکوں کی رمضان المبارک کے آخرمیں یا پھر عید الفطر کے بعد وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمالخان وفاقی وزراء کے ہمراہ افتتاح کرینگے ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کا95 فیصد کام کمل ہوچکا ہے ٹرین کی سیکورٹی کیلئے ایک، دو کلومیٹر پر چوکیاں بھی تعمیر کئے گئے سیکورٹی کا کچھ ایشو تھا جلد ہرنائی سبی ریلوے ٹریک جوکہ گزشتہ کئی سالوں سے بند ے بحال ہوجائے گا۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور تمام مسائل پر نظر ہے اور حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی جوکہ قدرتی وسائل، زرعی وسائل سے مالا مال ضلع ہے لیکن ماضی میں ضلع ہرنائی کے اہم حل طلب اور عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ضلع ہرنائی کے عوام گوناگوں مسائل سے دوچار ہے خصوصاََ ہرنائی کوئٹہ روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ضلع ہرنائی کے تمام شدید مشکلات ومسائل سے دوچار تھے اور ہرنائی کوئٹہ روڈ سنگل ہونے کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات ہوتے ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانے ضائع ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ ہم دیکھ رہے تھے اور ہمارے نظر میں تھا ہرنائی کوئٹہ روڈ، ہرنائی سنجاوی روڈ کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی مین گزشتہ سال بجٹ پیش ہونے سے قبل میں نے کئی ہفتے اسلام آباد میں گزار کر اور ہرنائی کوئٹہ روڈ، ہرنائی سنجاوی اور دیگر سڑکوں کو شامل کرائے ان منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے میں پارٹی قائد اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان علیانی نے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور وفاقی حکومت نے ہمارے حلقے کے اہم قومی شاہراہوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرلیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ گزشتہ ماہ زیارت ہرنائی ڈومیارہ روڈ، زندرہ سسنک غبرگ روڈ، سسنک، پوئی، خرشنگ روڈ ودیگر سڑکوں کی گزشتہ ماہ فیزبیلٹی ٹینڈر ہوچکا ہے اور بہت جلدان سڑکوں کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور ہوکر تعمیر ہوگا انہوں نے کہاکہ سنجاوی تا لورالائی روڈ جوکہ ٹرانسپورٹروں، ڈرائیوروں اور عام کیلئے وبال جان بن چکا تھا لیکن ہم نے سنجاوی لورالائی روڈ کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے منظور کرائے اور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے سنجاوی لورالائی کا ایک چھوٹا سا حصہ بچتا ہے جس کی تعمیر کیلئے پیپر ورک جاری ہے جلد اس سے بھی فنڈز منظورکراکر سنجاوی تا لورالائی روڈ کی تعمیر اتی کام جلد مکمل ہوجائے گا۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے منظور کردہ تمام ترقیاتی منصوبے اجتماعی نوعیت کے منصوبے ہے جس سے حلقے کے تمام عوام استفادہ حاصل کرینگے۔


