بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 192ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 6کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد192ہوگئی مقامی طور پر وائرس پھیلنے سے 50افراد متاثر جبکہ قرنطینہ مرکز میں موجود 27افراد میں وائرس کی تصدیق نہ ہونے اورشیخ زید ہسپتال میں صحت یاب ہونے والے 13مریضوں کو گھروں کو روانہ کردیا گیا۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ابتک2777افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 2355میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 192میں ابتک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے 158ابتک زیر علاج ہیں اور 231افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی آنا باقی ہے صوبے میں کورونا وائرس کے 30مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہلاکت بھی ہوئی۔اتوار کو کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے 13مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا جبکہ آرڈی اے کمپلیکس میں قائم کردہ قرنطینہ میں موجود 27افراد میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی جس کے بعدانہیں گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی طور پر ابتک 50افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 37کا تعلق کوئٹہ شہر سے ہے جبکہ مقامی طور پر متاثر ہونے والوں میں 12ڈاکٹرز سمیت صحت مراکز میں فرائض سرانجا م دینے والے 13ملازمین شامل ہیں کوئٹہ کے علاقوں کلی ترخہ اور سریاب روڈ سے 5،5کیس رپورٹ ہوچکے ہیں اسکے علاوہ جناح روڈ پر 4،قمبرانی روڈ سے 3،اے ون سٹی میں 2،زرغون روڈ میں 2،بروری روڈ پر 3جبکہ عبدالولی چوک،جناح ٹاؤن،کلی مبارک،نواں کلی،کاسی روڈ، بلوچی اسٹریٹ،معصو م شاہ سٹریٹ،دیبہ،کلی بنگلزئی،ایمان سٹی،علمدارروڈ سے ایک ایک شخص میں مقامی طور پر وائرس منتقل ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں اسوقت 328افراد قرنطینہ میں جن میں سے 105آر ڈی اے مرکز کوئٹہ،82تفتان،67پی سی ایس آئی آر کوئٹہ،18خضدار،39ژوب اور17گوادر میں رکھے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں