سینئر صحافی اور سابقہ پیمرا چیئرمین ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی
اسلام آباد(انتخاب نیوز) سینئر صحافی سابقہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، ذرائع کےم مطابق ابصار عالم اسلام آباد میں معمول کے مطابق ایف الیون پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر وں کے مطابق ابصار عالم کے پیٹ پر ایک گولی لگی ہے اور و ہ خطرے سے باہر ہیں دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی پوٹیج کی مدد سے حملہ آور کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


