ڈیرہ مراد جمالی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک قتل کردیا ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی کی حدود جیلانی مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک تاجرراجہ خان رند کو شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں سکھر ریفرکردیا گیا جہاں وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں