بلوچستان کے عوام کیساتھ حکمرانوں کا رویہ ناقابل برداشت ہے، بلوچستان بار کونسل

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں ایران اور افغانستان بارڈر کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے بلوچستان میں روز گار کے ذرائع نا پید ہیں بلوچستان کے عوام کا ذریعہ معاش بارڈر پر ہے گزشتہ کئی دنوں سے ایران کا باڈر بند ہے سینکڑوں کے تعداد مزدور محنت کش روز گار کے حصول کیلئے بارڈر میں ہیں بیان میں کہا کہ بارڈر میں موجود مزدور خوراک پانی کے قلت سے دوچار ہیں گزشتہ دنوں ایران بارڈر میں تین نوجوانوں کی ہلاکت ہوئی ہے جو کہ بے تشویش ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ حکمرانوں کا رویہ نہ قابل برداشت ہے بیان میں کہا کہ انڈیا کے بارڈر کھلے ہوئے ہیں کشمیر بارڈر میں روزانہ تجارت کی جاتی ہے لیکن بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناروا رویہ برتا جار ہے بیان میں کہا کہ حکومت فوری طور پر ایران اور افغانستان بارڈر کو تجارت کیلئے کھولے تاکہ روزگار کے ذرائع پیدا ہوسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں