چاہے 600ہفتے گرز جائیں، نواز شریف صحت مند ہوں گے تو ہی وطن واپس آئیں گے،رانا ثنا اللہ

لاہو: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چاہے 16 ہفتے ہوں یا 600 ہفتے گرز جائیں، نواز شریف صحت مند ہوں گے تو ہی وطن واپس آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت میں حکومت سے توسیع کی کوئی توقع نہیں تھی، ہم حکومت کے پاس توسیع کے لیے جانا نہیں چاہتے تھے عدالتی حکم پر گئے، ہم نے صرف عدالت کی ہدایت پر عمل کیا ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان میں سرکاری اسپتال میں زیر علاج تھے، یاسمین راشد خودگواہی دیتی تھیں کہ نوازشریف کی حالت خراب ہے، نوازشریف کی طبیعت خراب نہیں تھی تو غلط رپورٹ دینے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ لندن کے اسپتال اور ڈاکٹر کو ہم علاج کے لیے مجبور تو نہیں کرسکتے، نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس دے دی گئی ہیں، پنجاب حکومت نے فیصلہ تعصب کی بنیاد پر ہی کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں