ہرارے: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو11 رنز سے ہرادیا

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔ کریگ اروائن 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
قبل ازیں زمبابوے نے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔
بابر اعظم آج اپنے رنگ میں نظر نہیں آئے اور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ زمبابوے کے بولرز نے کنڈیشنز کا اچھا استعمال کیا اور وقتاً فوقتاً وکٹیں حاصل کرتے رہے تاہم محمد رضوان ایک جانب ڈٹے رہے۔
محمد رضوان نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور دانش عزیز نے 15،15 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔
زمبابوے کے ویزلی مدھیویرے اور لیوک جونگوے نے دو، دووکٹیں حاصل کیں جب کہ رچرڈ این گراوا اور بلیسنگ موزارابانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ سیریز کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں