بھارت میں آکسیجن اخراج کا خوفناک حادثہ، 22افراد ہلاک

مہاراشٹر (آئی این پی)بھارت میں آکسیجن ٹینکر لیک ہونے سے 22افراد جان گنوا بیٹھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ناسک اسپتال کے باہر پیش آیا جہاں اسپتال کو سپلائی کے لیے بنایا گیا آکسیجن ٹینکر اچانک لیک ہو گیا۔ٹینکر سے آکسیجن کے اخراج پر بھگدڑ مچ گئی اور لوگ گھبراہٹ کا شکار ہو کر محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگنے لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں