قلات نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص زخمی

قلات(انتخاب نیوز)قلات کے علاقہ اسکلکو میں نا معلوم افراد کا ایک شخص پر حملہ شدید زخمی کردیا زخمی نے چھ افراد کے خلاف درخواست کردیا قلات پولیس تا حال ملزمان کو گرفتار نہیں کررھی ھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقہ اسکلکو میں نامعلوم افراد نے روزنامہ انتخاب خضدار کے نیوز ایجنٹ صحافی فداحمد شاھوانی کو لاٹھیوں ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ھو گءے زخمی کو قلات ھسپتال منتقل کردیا گیا فداحمد شاھوانی نے قلات پولیس کو چھ افراد کے خلاف درخواست کردیا جن میں علی اکبر، محمد انور، طیب، محمد نور سراج اور ایک نامعلوم شخص شامل ھیں زخمی فداحمد کا کہنا ھے کہ قلات پولیس نے تاحال نامزد ملزمان کے خلاف کوی کاراوای نہیں کررھی ھے قلات پولیس کے مطابق ھم نے مقدمہ درج کرکے کاراوای شروع کردی ھے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاراوای جاری ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں