ہوشاپ زیادتی کیس، تربت میں ریلی و احتجاجی مظاہرہ،خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ہوشاپ:بلوچستان کے ضلع کیچ مرکزی شہر تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اپیل پر سانحہ ہوشاپ مراد امیر کی ایف سی اہلکار کے ہاتھوں زیادتی کیخلاف شہید فدا چوک پر ا حتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا ریلی اور مظاہر ے سے سول سوسائٹی سمیت تمام مکتبہ کے لوگ موجود تھے احتجاجی ریلی میں ریلی کے شرکا نے احتجاج کرتے ہوئے شہید فدا چوک پر مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر سول سوسائٹی سمیت بلوچ طلبا تنظمیوں کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے مراد امیر کیلئے انصاف کی دلانے تک احتجاج جاری رہے گی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آئے رو ز ظلم و زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو بلوچستان کے عوام کے ساتھ سراسر انصافی ہے کئی عرصے سے بلوچستان بھر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں مگر انصاف بلوچستان کے عوام کو انصاف نہیں مل رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں