حکمران اغیار کی غلامی پر رضا مند نہ ہوتے تو مسائل و مشکلات اتنی نہیں ہوتی، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومتیں عوام سے مخلص ہوتی اور حکمران اغیار کی غلامی پر رضامند نہ ہوتی تومسائل ومشکلات اتنی نہیں ہوتی۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلائیگی۔عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام،نفاذ اسلام اور دیانت دار حکمرانوں سے ہی مسائل ومشکلات پر قابو پایاجاسکتاہے۔حکمرانوں کے صفوں میں ہی چینی پٹرول مافیازموجود ان مافیازکو کوئی سزانہیں دے سکتا۔مافیازمضبوط ہونے اور حکمرانوں سے مضبوط تعلقات کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آرہی ہے نہ مہنگائی میں کمی،غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بالآخر حالیہ پٹرول بحران پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے اور ذمہ داران اوگرا،پٹرولیم ڈویژن اور تیل کمپنیوں کے شرمناک کردارسے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کے اداروں میں بیٹھے افراد ہی پٹرول بحران کے اصل ذمہ دار ہیں۔ عوام کا خون چوسنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا تحریک انصاف کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ لیکن بد قسمتی سے حکومت کسی بھی ایشو پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہی۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ پڑولیم،بجلی، گیس، بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت کسی بھی معاملے پر حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔عوام کے لئے مسائل بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ پورا ملک ہی بحرانوں کی زد میں ہے۔ کبھی آٹا، چینی اور پٹرول کا مصنوعی بحران جنم لیتا ہے تو کبھی اداروں کی ملی بھگت سے دیگر اشیاء خوردونوش نایاب ہوجاتی ہیں۔ عوام کے ساتھ عجیب مذاق کیا جارہا ہے۔ نا اہل حکمرانوں نے 22کروڑ عوام کو بے رحم مافیا کے حوالے کردیا ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ہیجانی اور بحرانی کیفیت ہے۔ اربوں روپے کے قرضے بھی اخراجات پورا کرنے میں ناکام ہیں۔ حکومت نے نئے نوٹ چھاپنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ اپریل کے پہلے ہفتے میں یومیہ سواپچیس ارب روپے سے زیادہ نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔ زیر گردش نوٹوں کی مالیت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ستر کھرب روپے سے تجاوز کرگئی ہے عوام سستی چینی خریدنے کے لیے خوار ہورہے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں میں صلاحیت اور اہلیت کا فقدان ہے۔ڈنگ ٹپاؤ اقدامات سے ملک کو چلانے کی کوشش کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں