پاکستان کرکٹ کا جنازہ نکل گیا،زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دیدی

ہرارے: دوسرے ٹی ٹونٹی میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابرکردی۔ ہرارے میں کھیلے جارہے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے جواب میں زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹیناشے اور برینڈن ٹیلر نے کیا۔ برینڈن ٹیلر اور تناشے کمن ہکاموے نے اننگز کا محتاط آغاز کیا لیکن ٹیلر صرف 5 رنز بنا کر ہی فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔
قومی ٹیم کی مضبوط بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا، صرف اوپنر ٹیناشے نے 34 اور ریگس چاکابوا نے 18 رنز بنائے جس کی بدولت زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی بناسکی۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور دانش عزیز نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، ارشد اقبال، حارث رف اور عثمان قادر نے ایک، ایک حاصل کی۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد نواز اور حیدر علی کی جگہ ارشد اقبال اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ زمبابوے کی ٹیم میں کپتان سین ولیمز کو آرام کا موقع دیا گیا ہے اور ان کی جگہ برینڈن ٹیلر کپتان ہوں گے، اس کے علاوہ کریگ ایرون فٹنس مسائل کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ ٹیرسائی مساکانڈا ٹیم میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں