پنجگور ، موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ

پنجگور / پنجگور موثر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اصافہ شاہو قلندر کے قریب گن پوائنٹ پر موثر سائیکل چھین لیا گیا تبلیغی مرکز میں نماز موثر سائیکل سے محروم کر دیا گیا ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے شاہو قلندر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ثنا اللہ اور اشفاق سے ان کی موثر سائیکل نقد رقومات اور موبائل فونز ان سے چھین کر فرار ہوگئے اس دوران مزاحمت پر ان فائرنگ کرکے ان کو زدوکوف بھی کیا گیا دریں اثناء پنجگور کے علاقے خدابادان سراوان تبلیغی مرکز میں زید اللہ نامی نمازی کو اس وقت مو ٹرسائیکل سے محروم کر دیا گیا جب وہ تبلیغی مرکز میں نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر آیا تو اس کا موٹر سائیکل غائب تھا پنجگور میں موٹر سائیکل چھیننے کے وارداتوں پر شہریوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں