حکومت کی حکمت عملی سے پسماندگی کے اندھیرے اجالوں میں تبدیل ہو رہے ہیں، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیحی ہے بہت جلد وفاق کے تعاون سے حلقہ انتخاب میں بڑے میگاپروجیکٹ ہے جوکہ اربوں کا ہے کاافتتاح ہوگا عوام سے جووعدے کئے ہے انہیں عملی جامعہ پہنانے کیلئے کوشاں ہوں جو بھی ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہے تمام ترقیاتی منصوبے زمین پرنظرآرہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ہرنائی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار مسعود خان لونی، صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ،سید شادی گل بخاری، نورسلطان ملازئی ودیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی بہتر طرز حکمت عملی اور ترقی پسندانہ وژن کی بدولت پسماندگی کے اندھیرے اجالوں میں تبدیل ہورہے ہیں۔ صوبائی نے حکومت جام کمال کی قیادت میں بلوچستان کو پسماندگی کے دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ماضی میں ترقیاتی منصوبے صرف فائلوں تک محدود تھے لیکن اب ترقی زمین پرنظر آرہی ہیں جس کااعتراف ہمارے سیاسی مخالفین بھی کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آنے والے وفاقی و صوبائی بجٹ میں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے اہم اجتماعی منصوبوں کو شامل کرنے کیلئے کوشاہوں انہوں نے کہاکہ تحصیل شاہرگ کو فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کرینگے انہوں نے کہاکہ نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتیں بلوچستان کے عوام دوست حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی بھونڈی اور ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔بلوچستان کے عوام نے ترقی کی شاہراہ پر قدم رکھ دیئے ہیں انہوں نے کہاکہ بی اے پی اپنے اتحادیوں جماعتوں کے ساتھ ملکر صوبے سے پسماندگی غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگار و صحت، تعلیم، پینے کی صاف پانی قومی شاہراہوں کی تعمیر سمیت تمام بنیادی سہولیات عوام کو انکے دہلز پر فراہمی یقینی بنارہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوا م سے جو وعدے کئے ہے مرحلہ وار ان پر عمل درآمد ہورہاہے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ رمضان المبارک کے آخریا عید الفطر کے بعد ضلع ہرنائی اور ضلع زیارت کے دونوں اضلاع کو بہت بڑی خوشخبری ملے گا ہرنائی کوئٹہ روڈ، زیارت کوئٹہ روڈ، ہرنائی سنجاوی روڈ اور زیارت تا سنجاوی روڈ جوکہ نیشنل ہائی وے کے زریعے تعمیر کا بقاعدہ آغاز ہوگا،دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈاکٹر کلیم کاکڑ ہسپتال میں داخل حلقہ انتخاب کے مریضوں کی عیادت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں