وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کرونا ریلیف فنڈز کا ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ :جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو کرونا ریلیف فنڈز کاایک ایک روپے کا حساب دینا ہو گا، کورونا کی پھیلاؤ کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عائد ہو تی ہے صوبائی حکومت ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ ہر صورت میں ہو گا اگر وفاقی حکومت مستعفی نہ ہوئی تو پی ڈی ایم ہی انہیں گھر جانے پر مجبور کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کورونا فنڈز کے نام پر وفاقی اورصوبائی حکومت نے اربوں روپے لے کر کرپشن کی نذر کر دی اور اب اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کاروبار کے دروازے لو گوں کو بند کئے جا رہے ہیں جس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے اگرحکومتیں سنجیدہ ہو تی تو یہ صورتحال پیدا نہ ہو تی اب بھی وقت ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور حالات کے بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں کورونا ایک بیماری کی شکل اختیار کر چکی ہے موجودہ حکومت صرف اورصرف عطیہ کردہ ویکسین پر انحصار کر رہی ہے جس سے حالات مزید خرابی کی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے ملک میں ویکسین نہ ہونے کے برابر ہے حکومت چاہتی تو بروقت بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین برآمد کر سکتی تھی مگر نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کی کوشش صرف اور صرف مفت امدادی ویکسین کا حصول رہی ہے چین ویکسین عطیہ نہ کر تا تو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ڈوز فراہم کرنے کا سلسلہ شروع نہ ہو تا عمران خان کوکورونا ریلیف فنڈز کا ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ جام حکومت لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی اور اب اپنی کارکردگی اور نا اہلی چھپانے کے لئے ماہ رمضان اور عید کے موقع پر کاروباری مراکز بند کر کے لو گوں کو مزید بے روزگار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اگر حکومت کایہی حال رہا تو جمعیت علما اسلام کاروباری طبقے کیساتھ مل کر نا اہل حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی کاروباری حضرات اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ عید کے بعد جمعیت علما اسلام احتجاج تحریک شروع کر رہی ہے اس صورتحال میں کاروباری حضرات ہمارے ساتھ مل کر حکومت جو احتجاج شروع کیا جا رہا ہے اب حکمرانوں کو مزید حکومت کرنے کا وقت نہیں دینگے جمعیت علما اسلام ایک سیاسی ومذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں