ڈاکٹروں کی خدمات قابل تحسین، صورتحال کافائدہ اٹھانے کے لیۓ دیگر مطالبات غیر مناسب ہیں،صوبائی کابینہ
صوبائی کابینہ میں ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس کی فراہمی اور وائ ڈی اے کے دیگر مطا لبات کا بھی جائیزہ لیا گیا۔ہیلتھ ایڈوائیزی کمیٹی کی اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔کل تک پہنچنے والے حفاظتی کٹس ڈاکٹروں کی ڈیمانڈ کے مطابق ان کے نمائیندوں کو فراہم کیۓ گیۓ
۔پی پی ای کٹس ڈاکٹروں کے لیۓ ہی منگوائ گئی ہیں ۔ڈاکٹروں کو مزید کٹس بھی دی جائیں گی ۔کل مز ید کٹس کوئیٹہ پہنچ رہی ہیں
صوبائ کابینہ کے ارکان نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کا تحفظ کتنا اہم ہے ۔ڈاکٹروں کو تحفظ دیکر ہی کوروناوائرس کے چیلنج سے نمٹنا ممکن ہے ۔۔پی پی ای کٹس کے علاوہ وائ ڈی اے کے دیگر مطلبات بھی ہیں ۔وائ ڈی اے کا ایک مطالبہ کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مستقلی کا بھی ہے۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ تمام ایم ایس اپنی ڈیمانڈز براہ راست سامان کی تقسیم کا ر کمیٹی کو بھیجیں ۔۔حکومت نجی اسپتالوں اور کلینکس کو بھی حفاظتی کٹس اور سامان دے گی ۔ڈاکٹروں اور طبی عملے کو اب تک 13000ماسک N 95 فراہم کیۓ گیۓ۔پی ڈی ایم اے اور محکمہ صحت کی جانب سے کوئیٹہ سمیت دیگر اضلاع کے ڈاکٹروں کو اب تک 2850 پی پی ای کٹس دیۓ گیۓ۔ڈاکٹروں کی خدمات قابل تحسین ہیں لیکن صورتحال کا فائدہ اٹھانے کے لیۓ دیگر مطالبات غیر مناسب ہیں ۔کابینہ کی جانب سے تفتان اور چاغی کے عوام معتبرین اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
۔چاغی نے سب سے پہلے کورونا وائرس کا سامنا کیا ۔کابینہ میں کورونا وائرس سے جابحق افراد کے لیۓ فاتحہ خوانی اور سوگواران سے تعزیت کا اظہار