بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن نے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروادی

کوئٹہ:ٍبلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے 19ارکان نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروادی ریکوزیشن میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر بحث کر نے کی تجویز دی گئی ہے ،پیر کو صوبائی اسمبلی کے 19ارکان ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، نواب اسلم خان رئیسانی،ملک نصیر شاہوانی، نصر اللہ زیرے،ثناء بلوچ، بابورحیم مینگل، یونس عزیز زہری، عبدالواحد صدیقی، میر اکبر مینگل، حاجی زابد علی ریکی، اصغر علی ترین، احمد نواز بلوچ، شام لعل لاسی، ٹائٹس جانسن، شکیلہ نوید دہوار، زینت شاہوانی،زبیدہ اللہ داد کے دستخطوں سے اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروای دی، اسپیکر اور سیکرٹری صوبائی اسمبلی کے نام لکھی گئی ریکوزیشن میں اجلاس طلب کر کے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال، بلوچستان کے تمام معاملات پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل،لاک ڈاؤن سے عوامی معاشی مجبوریوں،ڈاکٹرز،نرسز اورطبی عملے کو سہولیات کی فراہمی، کورونا وائرس کے مریضوں سے برتاؤ کے معاملات پر زیر بحث لانے اور ان پرفیصلے لانے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر کے نام دی گئی ریکوزیشن کو سیکرٹری اسمبلی نے قانونی اعتراضات کی بنا ء پر مسترد کردیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں