سریاب کے وکلا نے عدالت کا بائیکاٹ اور غیر معینہ مدت تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر ) سریاب کی مبینہ تقسیم اور ملازمتوں میں منظور نظر افراد کو نوازنے کے خلاف وکلاء نے منگل کو تاحکم ثانی سریاب عدالت کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ احتجاج کا یہ سلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ وکلاء رہنمائوں تنویر شاہوانی ایڈووکیٹ و دیگر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکلاء کو سریاب کی عوام اور وکلاء کے ساتھ ناانصافی ہر گز قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سریاب کے عدالت کو صرف اور صرف پانچ تھانوں پرمشتمل ڈویڑن ڈیکلیئر کرنا ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سستا انصاف عوام کی دہلیز پر ہوناچاہیے ۔ انہوں نے نئی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں بکھیردیئے گئے ہیں وکلاء مطالبہ کرتے ہیں کہ سریاب عدالت میں سریاب کی عوام کو ترجیح دی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں