بھارت، 22 لاشیں ایک ایمبولینس میں شمشان گھاٹ منتقل,ہسپتال میں مردہ خانے میں جگہ کم پڑ گئی
نئی دہلی:بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر اسپتالوں پر شدید دباو بڑھ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ایک علاقے میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مرنے والے 22 افراد کی لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں ڈال کر آخری رسومات کے لیے اسپتال سے شمشان گھاٹ منتقل کیا گیا۔بھارتی شہر سورت کے اسپتالوں میں بھی آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے آکسیجن کی سپلائی بحال نہ ہونے تک نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔بھارتی شہر پٹیالہ کے سول اسپتال میں لاشوں کو رکھنے کے لیے مردے خانے میں جگہ کم پڑ گئی ہے جبکہ پارکنگ میں کھڑی ایمبولینسز میں لاشوں کو رکھا گیا۔
Load/Hide Comments


