اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف نسلی تعصب اور ایذا رسانی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،ہیومین رائٹس واچ
تل ابیب /نیویارک:انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر فلسطینیوں کیخلاف نسلی عصبیت کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف نسلی عصبیت اور ایذا رسانی کی پالیسیز پر عمل پیرا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے ہیومن رائٹس کے عائد کردہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہاہے کہ ہیومن رائٹس واچ اسرائیل مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری213صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہاگیاکہ اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف نسلی عصبیت اور ایذا رسانی کی پالیسیز پر عمل پیرا ہے۔اسرائیل نے فلسطینیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرکے ان کی زمین پر قبضہ کرلیاہے جبکہ اسرائیل کے رائم انسانیت کیخلاف ہیں۔ادھراسرائیل نے ہیومن رائٹس کے عائد کردہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ہیومن رائٹس واچ اسرائیل مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔


