طورخم سرحد پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے،ارشد منصور

خیبر :ڈپٹی کمشنر خیبر ارشد منصور نے کہا ہے کہ طورخم سرحد پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو پاکستان داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیبر ارشد منصور نے کہا ہے کہ طورخم سرحد پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو پاکستان داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر مسافروں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور مسافروں کی اسکریننگ بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے یومیہ 10 ہزارسے زائد افراد آمدورفت کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع خیبر میں اس وقت مثبت کیسز کی شرح 6.84 ہے اور حالیہ لہر میں 168 مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں