ہرنائی، قبائلی تصادم ایک نوجوان جاں بحق دوسرازخمی

ہرنائی :ہرنائی تحصیل کھوسٹ کے علاقے میں دوقبیلوں کے درمیان تصادم ایک نوجوان جان بحق ایک شدید زخمی ہوا تصادم ملاخیل اور مری قبیلے کے درمیان کاشتکاری کے زمینوں میں مال مویشی گھسنے کے نیتجہ میں ہوا جس میں مری قبیلے کے نجیب اللہ ولد اینگل اور علی خان ولد یار خان شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو ابتدائی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشنک حالت میں کوئٹہ ریفرکردیا اور کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں علی خان ولد یار خان قوم مری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں